مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست کیرالا کے سبری مالا مندر میں داخل ہونے والی دو خواتین بندوکو انتہا پسندوں ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ کناکا کا کہنا ہے کہ انہیں انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مندر میں عبادت کرنا ان کا آئینی حق ہے،معلوم ہے ہماری زندگی خطرے میں ہے مگر اس کے باوجود ہم مندر میں جاتی رہیں گی۔واضح رہے کیرالا میں تین خواتین کے مندر میں داخل ہونے پر انتہاپسند آپے سے باہر ہو گئے تھے،دیگر سیاسی جماعتوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو کشیدہ حالات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔مظاہرین کے تشدد میں ایک خاتون کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ہندوستانی ریاست کیرالا کے سبری مالا مندر میں داخل ہونے والی دو خواتین بندوکو انتہا پسندوں ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔
News ID 1887068
آپ کا تبصرہ